• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں اورپیشہ وربھکاریوں کے خلاف 07روزہ مہم کے دوران بہاول پورپولیس کی کارگزاری

Dec 8, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں اورپیشہ وربھکاریوں کے خلاف 07روزہ مہم کے دوران بہاول پورپولیس کی کارگزاری،101پیشہ وربھکاریوں کے علاوہ خاتون منشیات فروش سمیت125ملزمان گرفتار،37کلوگرام سے زائد چرس،1248گرام کرسٹل آئس،25کلوگرام سے زائدبھنگ،200گرام ہیرؤئن،2681لیٹر شراب،320لیٹرلہن اور06چالوبھٹیاں و آلات کشید برآمد،مقدمات درج۔ضلعی پولیس کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ اسی طرح مستقبل میں کارروائیاں جاری رہنی چاہیے۔ سماج دشمن عناصر کو معاشرے کے لیے ناسورنہیں بننے دیاجائے گا، انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف 07روزہ مہم کے تحت بہاول پورپولیس کی کارگزاری،101پیشہ وربھکاریوں کے علاوہ خاتون منشیات فروش سمیت125ملزمان گرفتار،37کلوگرام سے زائد چرس،1248گرام کرسٹل آئس،25کلوگرام سے زائدبھنگ،200گرام ہیرؤئن،2681لیٹر شراب،320لیٹرلہن اور06چالوبھٹیاں وکشید آلات برآمدکرلیے۔ضلعی پولیس نے اس جاری مہم کے تحت بھرپورکارروائیاں کیں۔ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران کل 101 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 101 پیشہ وربھکاریوں کو گرفتارکیا گیا۔ جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران منشیات کے 59 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 59 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے37 کلو538گرام چرس،1248 گرام کرسٹل آئس،25کلو500 گرام بھنگ اور200 گرام ہیروئن برآمدہوئی۔اسی طرح شراب فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے دوران 68 مقدمات درج کرکے ان میں ملوث66 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے2681 لیٹر شراب،320 لیٹرلہن اور06 چالوبھٹیاں و کشید آلات شراب برآمدکرلیے۔ ضلعی پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے 07روزہ مہم کے تحت ضلعی پولیس کی گئی کارروئیاں لائق تحسین ہیں۔مستقبل میں اسی طرح کارروائیاں جاری رہنی چاہیے۔سماج دشمن عناصر کو معاشرے کے لیے ناسورنہیں بننے دیاجائے گا، انہیں گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔