بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی زیر صدارت اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ،سیکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،پولیس کی طرف سے اقلیتی برادری کے تمام پروگرامزپرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات جاری ہیں،کرسمس کے حوالے سے بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈی پی او محمدفیصل کامران نے زیر صدارت پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں Aکیٹگری سینٹ ڈومینک چرچ ماڈل ٹاؤن اے بہاول پور کے انچارج فادر افتخار مون سمیت ضلع بھرسے آئے چرچ ہائے کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر فادر افتخارمون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہر ایونٹ پر تعاون کرتی ہے۔ جس کے لیے ہم ان کے شکرگزارہیں۔آئندہ کرسمس25 دسمبر2021کے حوالے سے ہمارے پروگراموں پرماضی کی طرح سیکیورٹی کے اچھے انتظامات ہونگے اورہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری کے تمام پروگراموں پر فول پروف سیکیورٹی مہیاکی جارہی ہے۔چرچ ہائے پراتوارکے روز ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرکے سیکیورٹی پلان ترتیب دیاجاتاہے۔اسی طریقے سے ضلع میں تمام اقلیتی برادری کے ہونے والے پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جاتے ہیں۔اورمستقبل میں بھی ایسے ہی انتظامات کیے جائیں گے۔25 دسمبر2021کرسمس کے حوالے سے ڈی پی اونے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرکے پرامن ماحول فراہم کیا جائے گاتاکہ اپنی عبادت بہترین انداز میں کرسکیں۔بہاولپورپولیس ہمیشہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں پرڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہے اور ہمیشہ بلاتفریق فرائض کی انجام دہی کرتی رہے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی زیر صدارت اقلیتی برادری کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ
