ابوجا(نمائندہ خصوصی)نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 9 نمازی جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے ضلع مشیگو کے گاؤں کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم نائیجیرین پولیس نے حملے میں 9 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مسجد میں فائرنگ کا واقعہ بدھ کو پیش آیا جبکہ فائرنگ سے متعدد زخمی نمازی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
نائیجیریا میں مسلح افراد کی مسجد میں گھس کر فائرنگ سے نو افراد جاں بحق
