• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Dec 11, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکہ میں میں مہنگائی کا 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے 1982 میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کو چھو گئی تھی۔ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی کی شرح میں چار اعشاریہ نو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔امریکی ماہرین معاشیات پہلے ہی مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کر چکے تھے اس لیے ڈیٹا ریلیز ہونے کے باوجود امریکی سٹاک مارکیٹ پر کوئی خاطرخواہ فرق نہیں پڑا۔