کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) بلوچستان کے علاقے قلات میں سردی آ نہیں رہی ، سردی آچکی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی قلات بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئتہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، منوکنڈی اور سبی میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوادر میں 12 اور جیونی میں 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج موسم سرد رہے گا۔
قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
