• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین کا دنیا کا تیز ترین جہاز تیار کرنے کا منصوبہ، رفتار اتنی زیادہ کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکے

Dec 12, 2021

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دنیا کا تیز ترین جہاز تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ایک ہائپرسانک جہاز ہو گا جو 12ہزار میل(تقریباً ساڑھے 19ہزار کلومیٹر)فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گا اور محض ایک گھنٹے کے وقت میں روئے زمین پر کہیں بھی پہنچ سکے گا۔ اس جہاز کی تیاری پر کام شروع ہو چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں 10لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس جدید ترین طیارے کے پروٹوٹائپ کی ایک تصویر بھی منظرعام پر آئی ہے۔ جدید ترین ایروڈائنامک ڈیزائن کا حامل یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 5گنا تیزی کے ساتھ آسمان میں بلند ہو گا اور ایک راکٹ کی رفتار سے مسافروں کو منزل تک پہنچائے گا۔ اس طیارے کا ڈیزائن ناسا کے ایک سابق چیف انجینئر کے تیار کردہ ڈیزائن سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔
ناسا کے اس سابق چیف انجینئر نے 20سال قبل یہ ڈیزائن بنایا تھا جسے لاگت زیادہ ہونے اور تکنیکی مسائل کی بناءپر امریکی حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں اس پروٹوٹائپ کے انتہائی بلندی پر کچھ تجربات بھی کر چکے ہیں۔جس میں اس کے کچھ نقائص سامنے آئے جنہیں دور کیا جا رہا ہے۔