لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کر دیئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کامرس نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کیں جس میں بتایا گیاہے کہ رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔ عالیہ حمزہ کا کہناتھا کہ رواں مالی سال 4 ماہ میں ترسیلات زرمیں 12 فیصداضافہ ہوا، رواں مالی سال ترسیلات زر 10.55ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔
حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کر دیئے
