• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالی جناب صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے آج اپنی آفس میں “ورچوئل حجر اسود اقدام” کا افتتاح

Dec 14, 2021

شاہین جاوید_ ریاض سعودی عرب

عالی جناب صدر عام برائے امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے آج اپنی آفس میں “ورچوئل حجر اسود اقدام” کا افتتاح کیا۔ ام القریٰ یونیورسٹی میں خادم حرمین شریفین انسٹی ٹیوٹ برائے حج و عمرہ ریسرچ کے تعاون سےڈیجیٹل نمائشوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائش ومیوزیم امور کی ایجنسی نے جسے تیار کیا ہے, اس اقدام کا مقصد ورچوئل رئیلٹی (VR) اور ڈیجیٹل تجربات کو استعمال کرنا ہے جو حقیقی صورت کی تصویر کشی کرتا ہے۔

اس پہل کے افتتاح کے دوران، عالی جناب صدر عام نے حواس کی زیادہ سے زیادہ چیزوں جیسے بصارت، سماعت، لمس اور یہاں تک کہ سونگھنے کی نقالی کے لیے ڈیجیٹل نقالی کا ماحول تیار کرنے کےلیے کام کرنے پر زور دیا تاکہ حرمین شریفین سے تعلق رکھنے والی رئاسہ کے تمام اقدامات اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان – اللہ ان کی حفاظت کرے – کی حکومت کی کوششیں ورچول دنیا کے ذریعہ پوری دنیا کے کونے کونے میں پہنچیں ، اور تمام اقدامات اور کاوشوں کو نہایت وضاحت اور سچائی کے ساتھ بیا ن کیا جاسکے۔
شیخ سدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کے پاس عظیم مذہبی اور تاریخی خزانے موجود ہیں، جنہیں ہماری دانشمند قیادت کی جانب سے فراہم کردہ فراخدلانہ تعاون اور امکانیات کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹلائز کیا جانا چاہیے اور انہیں سب تک پہنچایا جانا چاہیے۔
شیخ سدیس نے اپنی تقریر کا اختتام ورک ٹیم کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا، اور اللہ تعالی سے مدد اور کامیابی اور ہمارے پیارے وطن اور ہماری نیک قیادت کی حفاظت کے لیے دعا ئیں کی۔
اس اقدام کے افتتاح میں خادم حرمین شریفین انسٹی ٹیوٹ برائے حج و عمرہ ریسرچ کے ڈین ڈاکٹر ترکی بن سلیمان العمرو، انسٹی ٹیوٹ کے وائس ڈین برائے تعلیمی امور ڈاکٹر عصام بن علی خان ، انسٹی ٹیوٹ کے نائب ڈین برائے ترقی اور معیار ڈاکٹر حمزہ عبدالرحمن الحارثی، انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ اطلاعات کے صدرڈاکٹر ہانی بن عبداللہ الضبیب، اور فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عبدالعزیز مشرف الشعر، اور رئاسہ سے نائب صدر برائے نمائش و میوزیم امور، انجینئر ماہر بن منسی الزہرانی، معاون نائب صدر برائے نمائش و میوزیم امور، جناب سطام بن منیر المطرفی، ڈیجیٹل نمائشوں کے ڈائریکٹر جنرل جناب ریان مسعودی، اور ڈیجیٹل ایگزہبیشن ڈیارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل جناب اسامہ حسین الحرازی شریک تھے۔
اس اقدام کی تحقیقی ٹیم میں جو حضرات شریک تھے ان کے اسماء گرامی ہیں : ڈاکٹر ہانی بن عبداللہ ضبیب، ڈاکٹر ابراہیم بن علی الخالدی، ڈاکٹر عبدالعزیز بن مشرف الشاعر، ڈاکٹر محمد نجوم، بندر بن ادریس صغیر، عمر بن علی الحلکوک۔