• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں لڑکی کا اجتماعی زیادتی کا دعویٰ ، پولیس نے تحقیقات میں جب علاقے کے کیمروں کی ویڈیو دیکھی تو ایسی چیز مل گئی کہ دنگ رہ گئے

Dec 15, 2021

ناگپور(نمائندہ خصوصی)بھارت میں محبوب سے شادی کیلئے اجتماعی زیادتی کا ڈرامہ رچانے والی نوجوان لڑکی کا پردہ فاش ہو گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگ پور پولیس کی اُس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ایک 19 سالہ لڑکی نے تھانے میں اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔لڑکی کی درخواست پر کمشنر ناگ پور ایک ہزار اہلکاروں کے ہمراہ متحرک ہوگئے اور پورے شہر میں پولیس اہلکاروں کا جال بچھا دیا گیا۔پولیس اہلکاروں نے لڑکی کے فلیٹ سے اطراف کی آنے جانے والی تمام شاہراؤں پر لگے کیمروں کے 250 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں۔

آس پاس کے 50 سے زائد دکانداروں، چوکیداروں اور راہگیروں سے سوالات پوچھے لیکن کسی ایک سے بھی واقعے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔بعد ازاں پولیس نے واقعے والے دن کی لڑکی کی سرگرمیوں کو جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی تو لڑکی کو دن بھر سڑکوں پر آوارہ گردی کرتے اور بالآخر کمپالا پولیس سٹیشن میں داخل ہوتا دیکھا گیا۔

ان تمام شواہد کے بعد جب پولیس نے نوجوان لڑکی کے ساتھ سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا کہ یہ سب بوائے فرینڈ کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا تاکہ وہ اس سے شادی کرلے۔پولیس نے 19 سالہ لڑکی کو پولیس کو گمراہ کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔