کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا ، جس کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر دو صفر سے برتری حاصل ہے اور آج شاہین مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کیلئے میدان میں پورازور لگائیں گے ،پاکستان ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں کیئے جانے کاامکان ہے ۔
کھلاڑیوں نے آخری میچ کیلئے بھی بھر پور ٹریننگ سیشن کیا ،البتہ لگا تار دو میچز کھیلنے والے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی ۔ دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی ٹریننگ کی ، جو آخری میچ جیت کر سیریز کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتی ہے ۔تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی آج شام چھ بجے شرو ع ہو گا ۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے پانچ اراکین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین کھلاڑی اور دو ٹی مینجمنٹ کے افراد ہیں ۔
تیسرا ٹی ٹوینٹی، ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے ؟ جانئے
