• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیل نے شام پر میزائل برسا دیے، کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Dec 17, 2021

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے میزائل حملوں میں شام کا ایک فوجی جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں سے شام کے جنوبی علاقے میں میزائل برسائے اور کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان حملوں میں شام کا ایک فوجی جاں بحق ہو گیا اور کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2011ءمیں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اب تک شام میں سینکڑوں میزائل حملے کر چکا ہے اورکبھی اپنے ان حملوں کی تردید یا تصدیق نہیں کرتا۔ رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے اذقیہ کی بندرگاہ پر بھی میزائل داغے تھے، جن سے کئی کنٹینرز کو نقصان پہنچا تھا۔