کراچی (غلام مصطفے عزیز) ویسٹ انڈیز کے 3 مزید پلیئرز کووڈ 19 کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ہفتہ سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کا اعلان جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا۔بدھ کے پی سی آر ٹیسٹنگ کے بعد ویسٹ انڈیز مزید پانچ مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد مہمان ٹیم کے مثبت کیسز کی کل تعداد9 ہو گئی ہے۔ جمعرات کی صبح اور پی سی بی کووڈ19 پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے باقی 15 کھلاڑیوں اور چھ معاون اہلکاروںکے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے تمام 21 ممبران کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔ اس طرح، جمعرات کا T20 انٹرنیشنل منصوبہ بندی کے مطابق کھیلا گیا۔دونوں ٹیموں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ون ڈے کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سیریز جو کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے، ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب یہ سیریز جون 2022 کھیلی جائے گی جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ کوالیفکیشن میچوں کے لیے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا مساوی موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان ٹیم کے اراکین، جن سب کے بدھ کے ٹیسٹوں کے بعد PCR منفی آئے تھے، آج رات وہ ببل کے ماحول سے آزاد کردئیے جائیں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بہترین سیریز کے انتظامات پر پی سی بی کا شکریہ اداکیا اور جون 2022 میں ون ڈے سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے میںان کے تعاون کی تعریف کی۔