لاہور(نمائندہ خصوصی) سال 2021 کا اختتام قریب آتے ہی اس سال بننے والے مختلف ریکارڈ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لیے کافی شاندار رہا۔پاکستان نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان رواں سال ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے رواں سال 42 چھکے لگائے۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 41 چھکوں کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 37 چھکوں کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے نکلوس پوران 32 چھکوں کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 27 چھکوں کے ساتھ پانچویں، انگلینڈ کے جوس بٹلر 26 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 میچز، سال 2021 کے دوران کس بلے باز نے سب سے زیادہ چھکے لگائے؟ اہم اعداودشمار سامنے آگئے
