• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور بھارتی شہریوں کیلئے فیملی ویزوں کے اجراء میں تاخیر ، ہسپانوی سینیٹر رابرٹ مسیح نے آواز اٹھا دی

Dec 19, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی) سپین میں سیاسی جماعت اسکیرا ریپبلکانا سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد سینیٹر رابرٹ مسیح نے سینیٹ کی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ فیملی ویزوں کے اجراء میں ہسپانوی سفارت خانے چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لے رہے ہیں۔ اس دوران بہت سے کاغذات کی میعاد ختم ہوجاتی ہے۔انہوں نے سپین کے وزیرخارجہ سے مطالبہ کیاکہ اس پر نظر ثانی کی جائے اور ویزوں کا جلد اجراء ممکن بنایاجائے۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت میں ہسپانوی سفارتخانوں میں فیملی ویزوں کیلیے اپوائنٹمنٹ کی عدم دستیابی اور ویزوں میں تاخیرکا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پانچ سو سے ایک ہزار یوروز کے عوض ایجنٹوں کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے لیکن عوام اس سہولت کو حاصل کرنے میں پریشانی کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ٹی سی ایس ویزا ٹانکس کے ذریعے سپین ایمبیسی میں کاغذات جمع کروائے جاتے ہیں۔ سفارتخانہ ویزا جاری کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لے رہاہے۔ اس حوالے سے شہری پریشانی کا شکارہیں۔ شہریوں کی ٹی سی ایس کے علاوہ براہ راست رسائی بھی ممکن نہیں ہے۔