اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے ، اجلاس سے قبل سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ نے کہا کہ امید ہے آج کے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ماحول مثبت رہے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس سے قبل سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے اجلاس میں افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کانفرنس میں رکن ممالک ، آبزرورز اور عالمی تنظیموں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔
حسین ابراہیم طٰحہ نے مزید کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
امید ہے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس میں ماحول مثبت رہے گا ، سیکرٹری جنرل او آئی سی کا اہم بیان
