ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر گھر والوں سے دور قرنطینہ میں ہیں۔ ایسے میں ان کے شوہر سیف علی خان کچھ ایسے انداز میں ان سے ملاقات کرنے پہنچ گئے کہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو لوگ ان کی باہم محبت پر رشک کرنے لگے۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ تصویر کرینہ کپور کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اپنی عمارت کی بالکونی میں موجود ہوتی ہیں جہاں وہ قرنطینہ میں ہیں جبکہ سیف علی خان بالکل سامنے سڑک کی دوسری طرف موجود عمارت کی بالکونی میں کھڑے ہوتے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرخ شرٹ اور جینز میں ملبوس سرخ ٹوپی پہنے سیف علی خان چائے پی رہے ہوتے ہیں اور اپنی اہلیہ محترمہ کو دور سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ ”ہم کورونا وائرس کے اس دور میں بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، بھولنا نہیں لوگو۔۔! “
کورونا وائرس کی شکار کرینہ کپور سے ملنے سیف علی خان پہنچ گئے، ملاقات کی دلچسپ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل
