• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عائشہ عمر کا بھارتی گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

Dec 20, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر کا بھارتی گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

عائشہ عمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست کی شادی میں بھارت کے مقبول گانے ’’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پیج پر جہاں عائشہ عمر کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ ڈانس کرتے ہوئے بہت مزہ آیا حالانکہ وہ مصروفیت کی وجہ سے ڈانس کی زیادہ پریکٹس نہیں کرسکی تھیں۔