• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ میرا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط اور خوشحال بنانے کا فارمولہ بتا دیا

Dec 20, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)معروف فلم سٹارمیرا نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے،اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔