• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی

Dec 23, 2021

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نک جونز کا نام ہٹانے کی وجہ بیان کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک ہی ’یوزر نیم‘استعمال کرنا چاہتی تھیں اسلیے انہوں نے جونز کا نام اپنے نام سے ہٹایا۔گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے جب نام کو تبدیل کیا گیاتو مختلف افواہوں نے جنم لیا ،اس دوران بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنے شوہر سے طلاق لینے جارہی ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے۔