• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کیف شادی کے بعد سسرال پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

Dec 23, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے شوہر وکی کوشل کے والدین گھر جاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی یہ تصاویر پاپارازی فوٹوگرافرز کے ایک معروف انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئیں، جن میں کترینہ کیف گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوتی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف نے اپنے سسرالیوں کے ساتھ ملاقات کے لیے جاتے ہوئے سرمئی سویٹ شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور ان کی کلائیوں میں سرخ چوڑیاں ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی چند روز قبل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے مادھوپور میں واقع سکس سنسر فورٹ میں ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔