• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بالی ووڈ ادکار رنویر سنگھ کی وہ فلم جسے دہلی کی حکومت نے ٹیکس فری قرار دینے کا اعلان کر دیا

Dec 22, 2021

ممبئی(نمائندہ خصوصی)دہلی کی حکومت نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم ‘‘83’’ کو ٹیکس فری قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ کی نئی آنے والی یہ فلم 1983 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے گرد گھومتی ہے ۔اس فلم میں رنویر سنگھ بھارتی سابق کھلاڑی کپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی اہلیہ ‘‘رومی دیو’’کا کر دار ادا کر رہی ہیں ۔

ڈائریکٹر کبیر نے ‘‘ای ٹائمز’’ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فلم 83 میرے لیے بہت بڑی ذمہ داری ہے ، کیونکہ اگر میں اس کی صحیح معنوں میں عکسبندی نہ کروا سکا تو ملک مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا ،اسی طرح رنویر سنگھ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اگر وہ کپل دیو کے کردار کو درست انداز میں نہ نبھا سکے تو شائقین انہیں بھی معاف نہیں کریں گے لیکن جیسا کہ آپ نے ٹریلر دیکھا ہے رنویرسنگھ نے کردار شاندار نبھایا ہے ، انہوں نے بہت محنت کی ہے ۔