• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مہمند کا ایم پی اے نثار مہمند کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈی پی او کو خط

Dec 24, 2021

پشاور (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قبائلی ضلع مہمند نے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نثار مہمند کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈی پی او کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے لکھا کہ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نثار مہمند نےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس پر ایک ہی دن میں دو مرتبہ دھاوا بولا، نثار مہمند نےڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دفتر میں اسٹاف کو ہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

خط میں لکھا گیا کہ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نثار مہمند نے اپنے ورکرز کو تشدد کے لیے اشتعال دلایا، سرکاری امور میں مداخلت،دفتر کی املاک کو نقصان پہنچایا جس پر نثار مہمند کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔