• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردار جماعت قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے

Dec 24, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ پاکستان کی حقیقی علمبردار جماعت قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے،وطن عزیز پاکستان کو کٹھ پتلی حکومتوں کے ذریعے چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور ملک و قوم کو نت نئے سیاسی تجربات سے گزارنے اور صدارتی آرڈیننس فیکٹری کے ذریعے چلانے کی بجائے مضبوط، فہم و فراست پر مبنی زیرک قیادت کی ضرورت ہے اور اس وقت نوجوان سیاستدان پرعزم و زیرک قیادت بلاول بھٹو زرداری ہیں جو ملک کو درپیش سنگین مسائل کی دلدل سے نکالنے، تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے 25 دسمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 146ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہمنا تھے جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی کی بدولت برصغیر کا نقشہ بدل کر ہمیں ایک آزاد و خود مختار وطن دیا اور آج کے دن ہمیں مستقبل کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے فرمودات اتحاد، ایمان اور تنظیم کے بنیادی اصولوں پر صدق دل سے عمل کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو صاف شفاف الیکشن کے ذریعے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو پاکستان میں قائداعظم کے نفقش قدم پر چلے اور جمہوری نظریات و روایات کی مکمل پاسداری کرے وہ صرف حقیقی جمہوری جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے سابق سربراہان و وزرائے اعظم پاکستان شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسی نظریے کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور پارٹی کی موجودہ قیادت پاسبان جمہوریت بلاول بھٹو زرداری اور مرد حر آصف علی زرداری بھی انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پرامن، خوشحال اور مساوات پر مبنی پاکستان کے لئے جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہے۔انہوں نے محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ قائداعظم کے مشن کی تکمیل کے لیے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں اور عوامی حقوق کی جنگ و جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیں