ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارت کے نامور اور نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز ’’ کے ایس سیتو مادھاون‘‘ 90 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زائد عمری کے باعث سیتو مادھاون کافی عرصہ سے علیل تھے اور آج صبح چنئی میں واقع اپنی رہائشگاہ میں دنیا سے رخصت ہو گئے ۔وہ 1931 میں بھارتی ضلعے کریلا میں پیدا ہوئے اور انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر داخل ہوئے ، انہوں نے ملیام اور تامل فلم انڈسٹری میں کئی معروف فلمیں دینے کے ساتھ ساتھ اداکاروں کو بھی متعارف کروایا ۔