ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے 12 دن بعد کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
انسٹاگرام پر سٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا کوروناٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار اور دعائیں کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اپنے شوہر سیف علی خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب وہ گھر میں قرنطینہ کر رہی تھیں، اس وقت ان کے شوہر ہوٹل کے کمرے میں بند تھے۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اب وہ جلد سے جلد اپنے بچوں کو ملنا اور انہیں اس والہانہ انداز میں چومنا چاہتی ہیں جیسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔
خیال رہے کہ کرینہ کپور کا کورونا ٹیسٹ 12 دسمبر کو مثبت آیا تھا جس کے بعد بمبئی میونسپل کارپوریشن نے ان کے گھر کو سیل کردیا تھا۔
کورونا میں مبتلا ہونے والی کرینہ کپور بارے اہم خبر آگئی
