• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں کرسمس تہوارکے حوالے سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمان کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد

Dec 24, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں کرسمس تہوارکے حوالے سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمان کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد،ڈی پی او نے کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دی،پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسلمان ان کی تمام خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابقڈی پی او محمدفیصل کامران نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے محمدلطیف کانفرنس ہال میں کرسمس تہوار کے حوالے سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمان کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیا۔اس موقع پر ڈی پی اونے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسلمان ان کی تمام خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔کرسمس کے موقع پرتمام مسیحی برادری کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔ہمیں محبت‘بھائی چارے اورمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اپنے ملک او ر شہر میں امن وامان کے قیام میں اپنا اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہیے۔مسیحی برادری ملک بھر کی طرح بہاول پورمیں بھی کرسمس ڈے منارہی ہے، ان کی حفاظت او رخوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیاہے تاکہ کوئی بھی ملک دشمن عناصران کی خوشیوں کو ماند نہ کرسکے تاہم مسیحی پولیس ملازمین کرسمس کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے سیکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیں اور گرجاگھروں کے اردگردشرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھیں۔آخر میں ڈی پی اونے کرسمس اورقائداعظم ڈے کے حوالے سے تقریب میں شریک بچوں سے کیک بھی کٹوایا اورمسیحی ملازمان کو کیش بھی تقسیم کیا۔