• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Dec 25, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بٹگرام،شانگلہ ،بشام، سوات سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ دو تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلوں کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی ہے