دبئی (نمائندہ خصوصی) انڈر 19 ایشیا کپ میں بھار ت نے پاکستان کے خلاف 13.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعو ت دی جس پر بھارت کی جانب سے انگکرش رگھوونشی اور ہرنور سنگھ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے انگکرش بغیر کوئی سکور بنائے ذیشان ضمیر کی گیند پر حسیب اللہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ان کے بعد آنے والے شائک رشید 6 رنز اور یش دھل صفر پر پولین لوٹ گئے ۔ نشانت سندھ 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں، قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کپتان قاسم اکرم کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کو جلد آؤٹ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان قاسم اکرم، معاذ احمد صداقت، عبدالواحد، محمد شہزاد، حسیب اللہ، محمد عرفان خان، رضوان محمود سید، احمد خان، علی اسفند، سید ذیشان ضمیر اور اویس علی شامل ہیں۔
بھارت انڈر 19 اسکواڈمیں کپتان یش دھول، ہرنور پنوں، انگکرش رگھوونشی، شیخ رشید، نشانت سندھو، راجانگاد باوا، آرادھیا یادو، کوشل تمبے، راج وردھن ہنگرگیکر، وکی اوستوال اور روی کمار پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔