لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عابد علی کے والد نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عابد علی دو ہفتے تک کراچی میں ری ہیب کریں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی رہائش کیلئے تمام انتظامات کر دیئے گئے ہیں ۔عابد علی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اب 110 فیصد بہتر ہے، دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ عابد علی کو طبیعت خرابی پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی دل کی دو شریانوں میں رکاوٹ معلوم ہوئی جس پر انہیں دو سٹنٹ ڈال دیئے گئے ہیں اور ڈاکٹر ز کا کہناہے کہ وہ دو ماہ مکمل آرام کے بعد کرکٹ کھیل سکیں گے ۔