بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاکر سمس تہوار کے حوالے ضلع کے چرچ ہائے کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں،مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع کے مختلف چرچ ہائے کا وزٹ کیااورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جس میں سٹی سرکل کا “A” کیٹگری کاسینٹ ڈومینک چرچ ماڈل ٹاؤن اے علاقہ تھانہ کینٹ بھی شامل ہے۔ڈی پی او کوچرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ بھی دیں۔ڈی پی او نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکا ہے۔کرسمس تہوارکے حوالے سے ضلع بھر میں 44 پروگرامز کاانعقاد کیا گیا، جن پر ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز سمیت 01 ہزار کے قریب پولیس افسرن واہلکاران نے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔ چرچ ہائے کے ساتھ چھتوں پر بھی سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے چرچ ہائے کی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دیں،چرچ ہائے میں داخل ہونے والوں کی ایس اوپی کے مطابق تلاشی لی گئی جبکہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے حوالے سے واک تھرو گیٹ،میٹل ڈیٹیکٹر اوربیرئیرز کی فراہمی کویقینی بنایا گیا۔دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈ اورپولیس موبائلز کی پیٹرولنگ بھی کی جارہی ہے۔ 25 دسمبرکو عام تعطیل اور کرسمس تہوار کے پیش نظر تفریحی مقامات چڑیا گھر،نیشنل پارک لال سوہانرا،SSورلڈ اور دیگر پبلک مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات کیے گیے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں کنڑول روم قائم کیا گیا ہے،ٹیلی فون نمبر9250363-062 اور ریسکیو15پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کاکر سمس تہوار کے حوالے ضلع کے چرچ ہائے کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا
