بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ بغدادالجدیدکی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی،ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکامجرم اشتہاری11سال بعدگرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،مجرم اشتہاری کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے، آزاد مجرمان اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس بہاول پور نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ بغدادالجدیدنے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکے مجرم اشتہاری سرورکو11سال بعدگرفتارکرلیا۔گرفتارمجرم اشتہاری سے مزیدا ینٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی اونے اپنے پیغام میں کہا کہ جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سب کوگرفتارکیا جارہاہے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔
پولیس تھانہ بغدادالجدیدکی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی،
