• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران پر حملے کی دھمکی دے دی

Dec 29, 2021

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوست ممالک راضی نہ بھی ہوئے تو ہم اکیلے ہی ایران پر حملہ کردیں گے۔
عالمی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ایران پر عالمی قوتوں کے ساتھ مل کر حملہ کرنے کی ہے تاہم ضرورت پڑی تو اکیلے بھی حملے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید نے ڈیفنس کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ ہم کسی کا انتظار نہیں کریں گے، اپنا دفاع خود کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔یائر لپید نے کہا کہ ہم اپنے دوست ممالک کو ایران کے جوہری منصوبے کی انٹیلی جنس رپورٹ فراہم کرچکے ہیں جو ہماری ذاتی رائے نہیں بلکہ ٹھوس حقائق ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کا مقصد امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔یائر لپید نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کے خاتمے سے اربوں ڈالرز حاصل کرے گا جسے جوہری منصوبے کی تکمیل اور شعیہ جنگجوﺅں کی مالی مدد کرے گا۔