بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،پچھلے دوروزکے دوران72شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،متعلقہ افسران کو فون کال پر احکامات جاری،جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے،ڈی پی او۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں منعقد کی جانے والی کھلی کچہری کاتسلسل جاری،گزشتہ02روزکے دوارن72 شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کارخ کیا،ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو لائیو کالزپرلیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ درخواستوں پرمتعلقہ ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کوکارروائی کرنے اور رپورٹس بھجوانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تمام درخواست دہندہ شہریوں کو دیے گئے وقت پر سنا جائے، ڈی پی او نے شہریوں سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے کیلئے کھلے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کااپنے دفترمیں کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری
