• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

منی بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Dec 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) منی بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ اجلاس سے قبل اپنے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو فنانس بل پر بریفنگ دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) ، مسلم لیگ (ق) ، جی ڈی اے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے ، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس میں فنانس بل پر بریفنگ دیں گے ۔