بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی کادوراینہ بڑھانے سے ڈاکٹرمشکلات کاشکارہیں حکومت فوری طورپراوپی ڈی کے سابقہ اوقات کاربحال کرے آئے روز نئی ہدایات ڈاکٹروں کوپریشانیوں میں مبتلاکررہی ہے نوٹیفکیشن واپس نہ لیاگیاتوراست اقدام پرمجبورہونگے ان خیالا ت کااظہار صدروائی ڈی اے بہاولپورڈاکٹرشہبازحسین بندیشہ نے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ2 بجے کے بعدآؤٹ ڈور ز بندکرنے کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اے ایم ایس آفس سمیت مختلف آ ؤٹ ڈورکوتالے لگادیئے انہوں نے کہاکہ ہم کسی صورت میں حکومت کے جابرانہ اقدامات کوتسلیم نہیں کرینگے حکومت اگرچاربجے تک آؤٹ ڈور کھولناچاہتی ہے توڈاکٹروں کی کمی کوپوراکرے اورسرکاری ادویات سمیت تمام سہولیات فراہم کرے۔