بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد’ مشعل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر میں سمیع اللہ چوہدری سابق وزیرو ایم پی اے بہاولپور کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیااس کے علاوہ ادویات آپریشن اور لینز کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئی اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نبیلہ یاسمین (سوشل ویلفیئر آفیسر ) اور کامران کاظمی بھی موجود تھے ان کے علاوہ عبدالحمیدخان ( سرپرست اعلی )میاں محمد مدنی بھٹی ( کو آرڈینیٹر) محمد جمشید( صدر) محمد اعجاز( جنرل سیکرٹری) تنویر محمود( فنانس سیکرٹری) عثمان اصغر نائب صدر سہیل اختر (لیگل ایڈوائزر )سعیداکرم( نائب صدر)وسیم آباد اور دیگر ارکان مشعل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بھی موجود تھے