• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا سے مرنے والے کی یاد میں جلائی گئی موم بتی سے وارڈ میں آتشزدگی، مزید تین مریض جھلس کر ہلاک

Dec 30, 2021

کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی یاد میں جلائی گئی موم بتی سے وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے باعث 3 مریض جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے شہر کوسو کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہلاک ہونے والے کورونا مریض کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران مریض کی یاد میں موم بتی جلائی گئی جس سے وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے دیکھتے دیکھتے وارڈ کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موم بتی جلانے کے مقام پر 5 آکسیجن مشینیں موجود تھیں جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔