• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور سری لنکا کادوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Oct 7, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس اور آئی لینڈرز کے مابین جاری تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس شام 6 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا۔ سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی تھی جس میں گرین شرٹس 2-0 سے فاتح قرار پائے تھے۔