• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری،د و روز میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا

Dec 31, 2021

سرینگر(نمائندہ خصوصی) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوان کو شہید کردیا،دو روز میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے 3نوجوانوں کوکلگام اوراننت ناگ کے علاقوں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا اورلوگوں کوہراساں کیا اوردھمکیاں دیں۔کلگام اوراننت ناگ کا محاصرہ جاری ہے۔ لوگ گھروں میں محصورہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکزاورتعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے دونوں علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کلگام کے علاقہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔