بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ مسافرخانہ پولیس کی اہم کارروائی،کزن کی قانونی مددکرنے پرحسد کی آگ میں رشتہ دارکوقتل کرنے والے04سفاک ملزمان گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،ڈی پی اونے پولیس تھانہ مسافرخانہ کی کارکردگی کوسراہااورشاباش دی، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرکے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی” جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ”کے تحت ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ مسافرخانہ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کزن کی قانونی مددکرنے پر حسد کی آگ میں رشتہ دار کوقتل کرنے والے 04 نامزدملزمان کوگرفتارکرکرلیا۔مزید اینٹروگیشن جاری،مدعی مقدمہ محمدساجد نے پولیس تھانہ مسافرخانہ کو درخواست دی کہ کام سے فارغ ہوکر اڈہ مسافرخانہ برادرم محمدجعفر کی دوکان پر پہنچا، وہاں پر گواہان مسمیان محمدشفیق اورمحمدصدیق پہلے سے موجود تھے۔ تھوڑی دیر محمدجعفر نے اپنی دوکان سے کریانہ بند کی اوروہاں سے ہم اپنے اپنے موٹرسائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہوئے،محمدجعفر کچھ فاصلے پر ہم سے آگے تھا کہ اچانک دوموٹرسائیکل پر سوار ملزمان محمدعارف،محمدآصف، راشد،احمدبخش معہ دو کس نامعلوم اشخاص آگئے،برادرم کو روک لیا،میرے اورگواہان کے دیکھتے ہی دیکھتے ملزم محمدعارف نے برادرم کو چھاتی پر فائرماراجوکہ بائیں جانب لگا،ملزم راشد نے فائر مارا جوکہ برادرم کوسامنے چہرے پرلگا اوربرادرم سڑک پر گرگیاتودونوں ملزمان نے اس کی کمرپر ایک ایک فائر مارا،ہم نے نزدیک جانے کی کوشش کی توملزمان نے ہمیں جان سے ماردینے کی دھمکی دی اوردیگر ملزمان برادرم کوتھڈے مارتے رہے۔فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موٹرسائیکل پر مسافرخانہ کی طرف فرار ہوگئے۔جس پر پولیس تھانہ مسافرخانہ نے کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوسرکل صدر بہاول پور کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے شب وروز کی محنت اورجدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے کزن کی قانونی مددکرنے پر حسد کی آگ میں رشتہ دار کوقتل کرنے والے چاروں نامزد ملزمان محمدعارف، محمدآصف،راشد اوراحمد بخش کو گرفتارکرلیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے پولیس تھانہ مسافرخانہ کی تمام ٹیم کی کارکردگی کو لائق تحسین قرارد یا اورشاباش دی۔ڈی پی اومحمد نے اپنے پیغام میں کہ ہے کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ایسی سفاکانہ واردات میں ملوث ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا۔ایسے عناصر کے وجہ سے معاشر ے کو بدامنی کا شکار نہیں ہونے دیاجائے گا۔
پولیس تھانہ مسافرخانہ پولیس کی اہم کارروائی،کزن کی قانونی مددکرنے پرحسد کی آگ میں رشتہ دارکوقتل کرنے والے04سفاک ملزمان گرفتار
