• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیٹ فلکس کے مشہور سیزن ’’ سکوئڈ گیم‘‘ کا دوسرا سیزن آئے گا یا نہیں ؟ اعلان ہو گیا

Jan 1, 2022

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سال 2021 کی مقبول ترین ٹی وی سیریز سکوئڈ گیم کے سیزن 2 کی تیاریوں کی تصدیق کردی گئی۔سکوئڈ گیم کے پہلے سیزن کو نیٹ فلکس پر رواں برس اکتوبر میں ریلیز کیا گیا تھا۔
کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیریز کے رائٹر اور ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کورین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف اس شو کا دوسرا سیزن تیار کریں گے بلکہ تیسرے سیزن کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا ‘میں سیزن 2 کے ساتھ ساتھ سیزن 3 کے لیے نیٹ فلیکس سے بات کررہا ہوں، ہم کسی بھی وقت حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں’۔
ہوانگ ڈونگ نے بتایا کہ دوسرے سیزن میں سیریز کے مرکزی کردار کی کہانی جاری رہے گی یعنی وہ کردار جو سکوئڈ گیم میں جاری جان لیوا ٹورنامنٹ کو جیتنے مین کامیاب ہوا مگر پہلے سیزن کے اختتام پر وہ کردار گیم کو روکنے کے لیے تیار نظر آیا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے سیزن میں گیم چلانے والے فرنٹ مین پر توجہ بھی مرکوز کی جاسکتی ہے۔تاہم ان کی جانب سے سکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔یاد رہے کہ ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ نے نومبر میں کہا تھا ‘یقیناً دوسرا سیزن ہوگا، جو اس وقت میرے ذہن میں ہے’۔
انہوں نے ماضی میں بتایا تھا کہ سکوئڈ گیم کی منصوبہ بندی ایک دہائی قبل شروع کی گئی تھی مگر نیٹ فلکس انہیں دوسرے سیزن کے لیے مزید 10 سال تک انتظار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم پاکستان میں نیٹ فلیکس پر دیکھے جانے والے سرفہرست 10 شوز کی فہرست میں 15 ہفتوں سے موجود ہے۔