بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی بہاولپور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر اور منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسوں کا بوجھ براہ راست غریب عوام پر ڈال کر سال نو کی خوشیاں کے رنگ میں بھنگ ڈال دی ہے جس سے بدمست حکمرانوں کی دوغلی اور عوام دشمن اقتصادی پالیسیاں ملکی معیشت کو دیمک،ٹڈی دل اور کینسر کی طرح نقصان پہنچا رہی ہیں اور وطن عزیز پاکستان میں غربت و بے روزگاری میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال گزر گئے مگر عوام و سرکاری ملازمین کے حالات سدرنے کی بجائے مزید ابتر ہو گئے ہیں اور نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے تباہی و بربادی کا روپ دھار لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام بخوبی جان چکے ہیں جھوٹے خواب دیکھانا و خیالی پلاو پکانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے اور کٹھ پتلی وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے سخت تکلیفیں دینے میں مصروف ہے۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عمران نیازی کو عوام کے معاشی قتل عام کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کو بے نقاب کرتی رہی گی-انہوں نے شعبہ زراعت کی تباہی پر پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کھاد،بیج،زرعی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اوپر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ عوام و کسان دشمنی کے مترادف اقدام ہے اور اس سے زیادہ شرم کا اور کیا مقام ہو سکتا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان اپنی ضروریات کیلئے کپاس، چینی اور گندم درآمد کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی بجٹ کے بعد منی بجٹ میں بھی سیل ٹیکس میں اضافی کرکے ادویات،پیٹرولیم مصنوعات،بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں تواتر کے ساتھ بڑھا رہی ہے جبکہ نااہل حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی بے روزگاری کی بے رحم لہروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جس سے پریشان حال عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور غریب خود کشیوں پر مجبور ہیں۔