بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے بندرہ پلی بہاول پور کے مقام پر ممتاز ہسپتال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر بہاول پور پریس کلب شاہد بلوچ،ڈاکٹر گوہر بشیر،پروفیسر ڈاکٹراجود، پروفیسرڈاکٹر عرفان خان،پروفیسر ڈاکٹر خالد، ڈاکٹرمناف سعود،ڈاکٹراسامہ سمیت عمائدین علاقہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات میسر ہوں گی۔یاد رہے کہ ممتاز ہسپتال میں گائنی و بانجھ پن، امراض دل،امراض چشم، امراض گردہ و مثانہ، جنرل سرجری،بچوں کے امراض کے ماہرین ڈاکٹرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ہر اتوار کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گااور فری میڈیکل کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں کی مفت تشخیص سمیت ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔