پشاور(نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، سوات،بشام،٘مینگورہ، صوابی، چترال،مردان باجوڑ، شانگلہ،بونیر اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر کسی شہر سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکزافغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کی گہرائی 180 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
سال کے پہلے روز اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
