بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کی کامیاب کارروائی،مویشی چوری مقدمات میں ملوث طارق گینگ کا سرغنہ03ساتھیوںسمیت گرفتار،08لاکھ روپے کا مال مسروقہ اورزیرسواری کاربھی برآمد،ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد،دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائوسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت اورکامیاب پولیسنگ کے تحت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ایس ایچ اوتھانہ صدر احمد پور شرقیہ کی سربراہی میں تفتیشی افسران معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب روز کی محنت سے مویشی چوری کے متعددمقدمات میں ملوث طارق گینگ کے سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں طارق ، خالد اورپرویز شامل ہیں۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں مویشی چوری کے متعددمقدمات میں ملوث ہونے کااعتراف بھی کیا،جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاناجائزاسلحہ 02پسٹل30 بور بھی برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر زیرسواری کار سمیت 08 لاکھ روپے کامال مسروقہ برآمدکرلیا، بازیافتہ مال مسروقہ کو قانونی طریقہ کار کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیاگیا،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے ، بہاول پورپولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے،اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا لوٹا ہوا مال بر آمد کرناپولیس کے لیے ایک اہم ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے بخوبی نبھایا ہے،ڈی پی او نے صدر احمد پور شرقیہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دے دئے ہیں۔
پولیس تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کی کامیاب کارروائی
