لاہور (نمائندہ خصوصی) موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا موبائل فون اور 81 لاکھ کے چیک شہری کو لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق درخانہ سروس ایریا سے ملنے والے 8.1 ملین روپے چیک اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا فون لاہور کے شہری کے حوالے کیا گیا ، موٹروے پولیس پٹرولنگ آفیسر زاہد فاروق نے چیکس اور موبائل فون کو تلاش کیا اور اعلانات کروائے، ڈی ایس پی موٹروے پولیس حمید نیازی نے اپنی نگرانی میں زاہد نامی شہری کو چیکس اور قیمتی موبائل مالک کے حوالے کیا۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق ملتان سے لاہور جانے والے شہری کے چیک اور موبائل فون موٹر وے پر گر گئے تھے ۔ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔