اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کراچی والوں کیلئے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے 50 پیسے کا اضافہ سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ، کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی پانچ روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے ۔
نیپرا آج کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد کراچی والوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔