• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کروڑپتی شخص نے بینک عملے سے ناخوش ہو کر ایسا انوکھا کام کر ڈالا کہ پورا بینک ہی مصیبت میں پڑ گیا

Jan 3, 2022

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ، ایک کروڑ پتی شخص نے بینک عملے کے رویے سے نا خوش ہو کر اپنی ساری رقم نکلوا لی اور عملے سے کہا کہ اس کے ایک ایک نوٹ کو گنے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نوٹوں کی ڈھیریوں کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ، یہ تصاویر دراصل اس وقت کی ہیں جب ایک کروڑ پتی شخص کا بینک عملے کے ساتھ تنازع پیدا ہو گیا اور اس نے ناراض ہو کر ایک دن میں زیادہ سے زیادہ رقم نکلوانے کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاونٹ سے 5 ملین یوآن کیش نکلوا لیا اور عملے سے کہا کہ اس کے ایک ایک نوٹ کو ہاتھ سے گنا جائے ۔
کروڑپتی شخص جس کی شناخت ’’ سن ویئر ‘‘ کے نام سے ہوئی ہے ، نے بینک کو جاتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ آئے گا اور اپنے اکاونٹ میں موجود تمام رقم اسی طرح نکلوائے گا جب تک اس کا ااکاونٹ خالی نہیں ہو جاتا۔جبکہ دوسری جانب بینک عملے کا موقف ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے انہیں بینک آنے پر صرف ماسک پہننے کا کہا گیا تھا ۔یہ عجیب و غریب ٹرانزیکشن شنگھائی کے ’’ہونگ می ‘‘ روڈ پر واقعہ بینک آف شنگھائی میں کی گئی ۔