کیپ ٹاؤن(نمائندہ خصوصی)سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے بھی پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔
کرکٹ کیریئر میں بولر اور بیٹر کے درمیان میدان میں اگر جنگوں کی بات کی جائے گی تو اس میں محمد حفیظ اور ڈیل سٹین کی کرکٹ جنگ کا تذکرہ بھی لازمی ہوگا جسے کرکٹ شائقین نے خوب انجوائے بھی کیا تھا۔ تاہم اب محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیل سٹین نے ان کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت بڑی جنگیں ہوئیں، لیکن دن کے اختتام پر ہم نے اچھا وقت گزارا۔ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے،میں شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر محمد حفیظ کو مبارکباد دیتا ہوں۔سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اپنے لوگوں کو متاثر کیا اور اچھے انداز میں گیم کھیلی۔
محمد حفیظ کے ریٹائر منٹ پر ان کے سب سے بڑے مد مقابل ڈیل سٹین کا پیغام بھی سامنے آگیا
