• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری

Jan 4, 2022

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے خاتمے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنالیے۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارتی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ بھارت کی جانب سے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول 50 اور روی چندرا ایشون 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔حیران کن طور پر ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض کے ایل راہول سرانجام دے رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جین سن نے چار جبکہ اوئلور اور ربادا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور مارکرم صرف سات رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔جب کھیل ختم ہوا تو کپتان ایلگر 11 اور پیٹرسن 14 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ بھارت کی جانب سے واحد وکٹ محمد شامی نے حاصل کی۔